نصاب وقف نو — Page 5
5 ان کے علاوہ کوئی ایک زبان مزید سیکھیں۔مثلاً انگریزی ، چینی ، روی ، ڈچ ، ہسپانوی ، فرانسیسی ترکی، نارو تکین وغیرہ زبانوں میں اعلی درجہ کی مہارت پیدا کریں۔ایم ٹی اے سے نشر ہونے والی زبانوں کی وڈیویسٹس وکالت وقف نو سے قیمتا حاصل کی جاسکتی ہیں۔گھر میں جلد سونے اور جلد جاگنے کی عادت کو رواج دیں۔38- امام جماعت احمدیہ کی طرف سے کی جانے والی تحریکات میں ضرور شامل ہوں۔مثلا تحر یک جدید، موقف جدید وغیرہ۔9- حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے بیان فرمودہ پانچ بنیادی اخلاق اپنانے کی بھر پور کوشش کریں۔نظام جماعت اور ذیلی تنظیموں میں مفید رکن بنے کی کوشش کریں۔ان کی طرف سے اگر کوئی ڈیوٹی سپرد کی جائے تو بشاشت قلب سے سرانجام دیں۔اطاعت کی عادت اختیار کریں اور جب بزرگوں کی طرف سے کسی بات کے کرنے کا کہا جائے تو بخوشی کریں اور جب کسی بات سے منع کیا جائے تو منع ہو جایا کریں۔خدمت خلق میں حصہ لیا کریں مثلاً بیماروں کی عیادت اور تیمارداری میں حصہ لیتا اور پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھنا وغیرہ۔انفرادی وقار عمل کی عادت ڈالیں مثلاً گھر کا سودا سلف لانا ، اپنے جوتے پالش کرنا ، دیگر چھوٹے موٹے کام اپنے ہاتھ سے کرنا وغیرہ۔- تشخیذ الاذهان افضل اور دیگر جماعتی رسائل واخبارات کا با قاعدہ مطالعہ کیا کریں علاوہ ازیں دیگر رسائل اور اخبارات پڑھنے کی عادت بھی ڈالیں۔۔% وقف نو کے سلسلہ میں شائع ہونے والے مضامین ، ہدایات اور اعلانات ضرور