نصاب وقف نو — Page 4
مربیان کرام سے مشورہ بھی کر سکتے ہیں۔28 وکالت وقف نو تشکیل دیتی چلی آرہی ہے۔آپ ان کی روشنی میں اپنا مطالعہ جاری رکھیں۔۔یہ یاد رکھیں کہ آپ جو نیک باتیں سیکھیں ان پر عمل کریں۔مثلاً آپ نے دعائیں یاد کی ہیں تو موقع کی مناسبت سے وہ دعا ئیں کیا کریں۔اگر آپ نے گھر کے آداب، کھانے کے آداب ، مسجد کے آداب وغیرہ پڑھے ہیں تو ہر ایک ادب کے بارے میں غور کریں کہ کیا آپ اپنی روز مرہ زندگی میں ان پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔28- بعض روز مرہ کی باتیں پہلے بھی بیان کی جاتی رہی ہیں مگر ان کے اہم ہونے کی وجہ سے انہیں دہرایا جارہا ہے۔نماز با جماعت کی پابندی کے ساتھ ساتھ نماز پڑھتے ہوئے معانی ذہن میں رکھیں۔- قرآن کریم کی تلاوت روزانہ باقاعدگی سے کریں اور قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے کی کوشش کریں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔اپنی چھوٹی سے چھوٹی ضرورت پوری کرنے کیلئے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔گھر میں اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ جَزَاكُمُ اللَّهُ مَاشَاءَ اللَّهُ بِسمِ اللَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ، إِنْشَاءَ اللهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وغیرہ الفاظ حسب موقع کہنے کی عادت رائج کریں۔- ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے پروگرام با قاعدگی سے دیکھا کریں خصوصاً خطبہ جمعہ۔-28 زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دیں۔عربی اور اردو تو ہر واقف نو کے لئے لازمی ہے -