نصاب وقف نو — Page 6
پڑھا کریں۔6 کہانیاں ضرور پڑھیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ کہانیاں آپ کے اخلاق کو اچھا بنانے والی ہوں مخرب الاخلاق لطائف اور کہانیوں سے پر ہیز کریں۔اچھی اچھی کہانیاں منتخب کرنے میں والدین سے راہنمائی لیتے رہا کریں۔سکول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں ( مثلا بزم ادب اور کھیلوں وغیرہ) میں بھی حصہ لیا کریں اس سلسلہ میں والدین اور اساتذہ سے راہنمائی لیتے رہا کریں۔وقت کی پابندی کی عادت اپنا ئیں اور روز مرہ کے کاموں کے اوقات مقرر کر کے ان کی پابندی کریں۔۔دین کی محبت کے ساتھ ساتھ وطن کی محبت بھی اپنے دل میں پیدا کریں۔ورزش کی عادت ڈالیں اور صحت مند کھیل کھیلیں مثلا تیرا کی ، نشانه غلیل، نشانہ بندوق، فٹبال ، سائیکل چلانا وغیرہ۔صفائی کا خاص خیال رکھیں۔روزانہ دانت صاف کرنا، با قاعده عسل کرنا، کپڑے صاف رکھنا ، جوتے صاف رکھنا، کتابوں اور کاپیوں پر بے جا دھبے نہ ڈالنا اسی طرح گھر گلی، محلے اور ماحول کو بھی صاف رکھیں۔28 اپنے خاندان کی سچی کہانیاں اور کچے واقعات یا درکھیں کہ آپ کا خاندان کب احمدی ہوا؟ کیا کیا قربانیاں کیں؟ کیا کیا تکلیفیں اٹھا ئیں؟ پھر اللہ تعالی نے آپ کے خاندان پر کیا کیا فضل نازل فرمائے؟ واقفین تو ڈائری رکھیں اور اس میں خاص طور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی MTA کی بچوں کی کلاس میں دی جانیوائی ہدایات پر عمل درآمد اور اپنی ساری روزانہ کی