نصائح مبلغین — Page 26
26 لئے فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَاء (العنكبوت: 70) جو ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں ہم انہیں رستے دکھا دیتے ہیں۔ان مجاہدات میں سے چند کا ذکر اس جگہ کیا جاتا ہے۔اول صحبت صادقین۔صادقین کی صحبت ایسی ہے کہ اس کے ذریعہ انسان پاک کیا جاتا ہے۔صحبت کا اثر ایک مانی ہوئی بات ہے۔لوگ اکسیر کو تلاش کرتے پھر تے ہیں میرے نزدیک دنیا میں اگر کوئی اکسیر ہے تو صحبت صادقین۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبہ: ۱۱۹) یعنی اے مومنو! تقویٰ اختیار کرو۔اور اس تقویٰ کے حصول کا ذریعہ کیا ہے۔یہ کہ تم صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔صادقوں میں ایک برقی اثر ہوتا ہے جس سے گناہوں کے جراثیم مارے جاتے ہیں۔صادق خدا کے حضور ایک عزت رکھتا ہے۔اس کے طفیل صادق سے تعلق رکھنے والا بھی باریاب ہو جا تا ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ اپنے ایک بھانجے پر اس لئے ناراض ہو ئیں کہ وہ ان کے بہت صدقہ کرنے کا شا کی تھا۔آپ نے حکم فر ما دیا کہ ہمارا بھانجہ بھی ہمارے گھر میں نہ آئے۔ایک روز چند صحابہ کبار نے باریابی کی اجازت چاہی جو انہیں دی گئی۔ان میں صدیقہ کے بھانجے بھی شامل تھے۔اور وہ بھی اندر چلے گئے دیکھا صادقوں کی صحبت نے کیا فائدہ دیا۔اسی طرح دیکھا گیا ہے کہ اچھی جنس کے ساتھ ادنی جنس مل کر بک جاتی ہے۔دوسرا ذریعہ : نفس کا محاسبہ ہے۔یعنی ہر روز تم اپنے کاموں پر ایک تنقیدی نظر کرو۔اور دیکھو کہ تمہاری حرکت دنیا کی طرف ہے یا دین کی طرف اور آیا کوئی کام اللہ کی نافرمانی کا تو نہیں کیا اور پھر اس کی اصلاح کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا