نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل

by Other Authors

Page 25 of 32

نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 25

46 46 45 طلوع فجر تک کم از کم تین رکعت نماز وتر پڑھی جائے۔یہ نماز واجب ہے۔وتر کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد علی الترتیب سورہ اعلیٰ سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔تاہم کوئی دوسری سورۃ بھی پڑھی جاسکتی ہے۔وتر کی دوسری رکعت کے بعد قعدہ میں بیٹھ کر تشہد و درود شریف پڑھے پھر سلام پھیر کر کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت پڑھے۔یہ بھی جائز ہے کہ تشہد سے اٹھ کر تیسری رکعت مکمل کرے اور پھر سلام پھیرا جائے۔البتہ پہلی دو رکعت پڑھے بغیر صرف ایک رکعت پڑھنا پسندیدہ نہیں۔وتر کی تیسری رکعت میں رکوع کے بعد یا رکوع سے قبل دعائے قنوت پڑھنا باعث ثواب ہے۔وو وتر پڑھنے کا طریقہ :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اکیلا ایک وترکہیں سے ثابت نہیں ہوتا۔وتر ہمیشہ تین ہی پڑھنے چاہئیں۔خواہ تینوں اکٹھے ہی پڑھ لیں۔خواہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر لیں اور پھر ایک رکعت الگ پڑھی جاوے۔“ (البد نمبر ۱ جلد ۲ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳، ص ۸۵) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔وتر کا صحیح طریق یہ ہے کہ دو رکعت پڑھ کر تشہد بیٹھے۔سلام پھیر دے پھر کھڑا ہو کر ایک رکعت پڑھے اور التحیات کے بعد سلام پھیرے یا دوسری رکعت کا 66 ہد پڑھ کر کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت پڑھے اور تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے۔“ دعائے قنوت (الفضل 15 ستمبر 1935 ء ) اَللّهُمَّ اهْدِنِي فِيْمَنُ هَدَيْتَ وَ عَافِنِي فِيْمَنُ عَافَيْتَ وَ تَوَلَّنِي فِيْمَنُ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّمَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ وَ إِنَّهُ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ وَتَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَ تَعَالَيْتَ وَ صَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ۔(ابو داؤد كتاب الوتر حديث ۱۴۲۵) ترجمہ : اے میرے خدا مجھے ہدایت دے کر ان میں شامل کر جن کو ہدایت دینے کا تو نے فیصلہ کیا ہے اور مجھے سلامت رکھ کر ان لوگوں میں شامل کر جن کو سلامت رکھنے کا تو نے فیصلہ کیا ہے اور مجھے دوست بنا کر ان لوگوں میں شامل کر جن کو دوست بنانے کا تو نے فیصلہ کیا ہے اور مجھے برکت دے ان انعامات میں جو تو نے دیئے ہیں اور مجھے بچا ان چیزوں کے نقصان سے جو تیری تقدیر میں نقصان دہ قرار دی گئی ہیں کیونکہ تو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیری مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا سو وہ شخص ذلیل وخوار نہیں ہو سکتا جس کا تو دوست ہے اور نہ وہ عزت پا سکتا ہے جس کا تو دشمن ہے۔اے ہمارے رب تو برکت والا اور بلند شان والا ہے۔اے اللہ تعالیٰ ہمارے نبی پر خاص فضل فرما جن کے ذریعہ سے ہمیں ایسی عمدہ دعاؤں کا علم حاصل ہوا۔۔اَللّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَ نَتَوَّكَّلُ عَلَيْكَ وَ نُشِئُ عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ وَ مَنْ يَفْجُرُكَ اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ لَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَ نَرْجُوا رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقِّ۔