نماز

by Other Authors

Page 40 of 61

نماز — Page 40

اے ہمارے رب ! دے ہمیں اپنی جناب سے رحمت اور مہیا کر ہمارے لئے ہمارے کام کی کامیابیاں۔والدین کے حق میں دُعا ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا - اے میرے رب ! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے مجھے پالا جبکہ میں بچہ تھا۔طلب رحمت کی دُعا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔اور اگر تو ہمیں نہ بخشے گا اور نہ رحم فرمائے گا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ تو ہم نا کام ہو جائیں گے۔قبولیت صداقت و انجام بخیر کی دعا رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَّا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ اے ہمارے رب ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا کہ وہ ایمان کی طرف بلاتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ، فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا پس ہم ایمان لائے۔اے ہمارے رب پس ہمارے گناہ بخش اور ہماری بد یاں ہم سے دو رکر دے (40)