نماز — Page 39
شکریہ انعامات الہیہ وطلب توفیق کی دُعا رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى اے میرے رب ! توفیق دے مجھے کہ میں تیرے انعامات کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر وَعَلى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اور میرے والدین پر کئے ہیں۔اور یہ تو فیق بھی عطا فرما کہ ایسے نیک کام کروں جن سے تو راضی ہو أصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِى إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور میرے لئے میری اولاد کی اصلاح فرما۔میں تیرے حضور تو بہ کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔زیادتی علم کی دُعا رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا اے میرے رب ! میرے علم میں ترقی دے۔خدا کی قدوسیت اور اپنے ظلم کا اقرار لا إله إلا أنتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو بے عیب ہے۔یقیناً میں ہوں ظالموں میں سے۔طلب کامیابی کی دُعا رَبَّنَا اتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَى لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا۔(39)