نماز — Page 25
لا تدع لى ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ نہ چھوڑے تو میرا کوئی گناہ بجز بخش دینے کے اور نہ کوئی غم بجز دور کر دینے کے وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا اور نہ کوئی حاجت جو تیری مرضی کے موافق ہے سوائے پورا کر دینے کے۔يا ارحم الراحمين اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے! صلوة التسبيح یہ حسب فرصت و توفیق روزانہ، ہفتہ، مہینہ، سال یا عمر میں ایک مرتبہ اوقات مکروہہ کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔اس چار رکعت نفل کا طریق یہ ہے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورۃ پڑھنے کے بعد پندرہ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إلَهَ إِلَّا الله والله اكبر کہے پھر رکوع میں تسبیحات کے بعد ، رکوع سے کھڑے ہو کر تسمیع و تحمید کے بعد ہر سجدہ میں تسبیحات کے بعد ، دُعائے سجدتین کے بعد اور ہر رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد بیٹھ کر دس دس مرتبہ یہی مندرجہ بالا ذکر کرے۔اس طرح ایک رکعت میں پچھتر باراور چار رکعتوں میں تین سو بار یہ ذکر دُہرائے۔کسوف و خسوف اگر سورج یا چاند کو گرہن لگے تو مسجد یا کھلے میدان میں جمع ہو کر دو رکعت ادا کی جائے۔قرآت بالجبر اور ہر رکعت میں دو دو رکوع ہوتے ہیں۔(25)