نماز

by Other Authors

Page 23 of 61

نماز — Page 23

قبرستان میں داخل ہونے کی دُعا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ سلامتی ہو تم پراے قبروں کے رہنے والو! يَغْفِرُ الله لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفْنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ ہمیں اور تمہیں اللہ بخش دے۔تم آگے آگے چلو اور ہم تمہارے پیچھے پیچھے آتے ہیں وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ اور ہم بھی اللہ چاہے تو تم سے ملنے والے ہیں۔نفلی یں تهجد : نصف شب کے بعد پو پھٹنے تک تہجد کا وقت ہے۔آٹھ رکعات پڑھی جائیں۔وقت کم ہو تو دو بھی پڑھ سکتے ہیں۔تراویح یہ دراصل تہجد کی قائمقام ہے۔جو ماہِ رمضان المبارک میں عشاء کے بعد آٹھ رکعات پڑھی جاتی ہیں۔تراویح میں قرآن سننے کا طریق صحابہ کے زمانہ سے ہے۔اشراق: طلوع آفتاب کے بعد کچھ دن چڑھے تک دو سے چارنفل۔چاشت: اشراق سے تھوڑی دیر بعد چار سے بارہ نوافل تک پڑھے جاتے ہیں۔زوال : جب سورج ڈھلنا شروع ہو جائے تو دو سے چارنو افل۔او بین: بعد مغرب سے اذان عشاء تک چھ فل۔(23)