نماز — Page 22
وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا اور صاف کر اس کو خطاؤں سے كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ جیسا کہ سفید کپڑا میل سے صاف ہوتا ہے۔وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِّنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ اور اس کو اس کے گھر کے بدلہ میں اچھا گھر عطا فرما۔اور اہل اچھا اس کے اہل سے۔وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَادْخِلْهُ الْجَنَّةَ اور ساتھی اچھا اس کے ساتھی سے۔اور اس کو بہشت میں داخل کر۔وَاعِدُهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ اور اس کو قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔چند ضروری امور قبر لحد والی یاشق دار جائز ہے۔امانتا دفن کرنا ہوتو حفاظت میت کیلئے لکڑی یا لوہے کے صندوق میں دفن کر سکتے ہیں۔میت احتیاط سے قبر میں اُتارتے ہوئے کہا جائے بشم اللهِ عَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔میت صندوق یا قبر میں ڈال کر چادر کے بند کھول کر میت کا منہ قبلہ کی طرف جھکا دیا جائے قبر تیار ہونے پر اجتماعی دُعائے مغفرت کی جائے۔پسماندگان سے تعزیت اور صبر و حوصلہ کی تلقین کی جائے۔تعزیت کی حالت تین دن تک رکھی جائے۔البتہ عورت بیوہ ہونے کی صورت میں چار ماہ دس دن تک سوگ منائے۔(22)