نماز

by Other Authors

Page 51 of 61

نماز — Page 51

اللہ کی رحمت نیز اسکی برکتیں !) حضور نے جواب کے بعد فر مایا کہ اسے تیس نیکیاں ملیں گی۔گویا اپنے بھائی کیلئے جس قدر زیادہ الفاظ اور محبت و خلوص کے ساتھ دعا کی جائے اسی قدر زیادہ ثواب ہوتا ہے۔فضیلت دعا ا۔دُعا میں اللہ تعالیٰ نے قو تیں رکھی ہیں۔خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعاہی کے ذریعہ ہو گا۔ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اسکے سوا کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں جو کچھ ہم پوشیدہ مانگتے ہیں خدا اس کو ظاہر کر کے دکھا دیتا ہے۔“۔اکثر لوگ دعا کی اصل فلاسفی سے ناواقف ہیں اور نہیں جانتے کہ دعا کے ٹھیک ٹھکانے پر پہنچنے کے واسطے کس قدر توجہ اور محنت درکار ہے۔دراصل دعا کرنا ایک قسم کی موت اختیار کرنا ہے۔“۔” کے اندرا اپنی زبان میں دعائیں مانگنی چاہئیں کیونکہ اپنی زبان میں دُعامانگنے سے پورا جوش پیدا ہوتا ہے۔کے اندر ہر موقع پر رکوع وسجود تسبیح کے بعد بہت دعائیں کرو۔“ دعا ایک علاج ہے جس سے گناہ کی زہر دور ہو جاتی ہے۔“ یا۔” میں دعائیں اپنی زبان میں مانگو جوطبیعی جوش کسی کی مادری زبان میں ہوتا ہے وہ ہرگز غیر زبان میں پیدا نہیں ہوسکتا۔( ملفوظات جلد ۴ صفحہ :۲۹) دعا کا سلسلہ ہر وقت جاری رکھوا اپنی میں جہاں جہاں رکوع وسجود میں دعا کا موقعہ ہے دعا کرو اور غفلت کی کو ترک کر دو۔رسمی کچھ ثمرات مترتب نہیں لاتی۔“ ( ملفوظات جلد ۳ صفحه : ۱۷۶)۔انسان کو چاہئے کہ اپنے عیبوں کو شمار کرے اور دعا کرے پھر اللہ تعالیٰ بچاوے تو بچ سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجھ سے دعا کرو میں مانوں گا۔“ ( ملفوظات جلد ۳ صفحہ: ۵۷۳) (51)