نماز

by Other Authors

Page 50 of 61

نماز — Page 50

خاص قدرت و طاقت سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔(۲) اللّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ اَجْرًا وَضَعْ عَلَى بِهَا وِزُرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلُهَا مِنَى كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوَدَ ترجمہ: اے اللہ ! میرے لئے اس سجدہ کے ذریعہ اپنے پاس اجر لکھ لے اور مجھ سے اس کا بوجھ اُتار دے اور میرے لئے اپنے پاس ( ثواب کا ) ذخیرہ کر اور مجھ سے یہ سجدہ قبول کر جس طرح تو نے اپنے بندے داؤد سے قبول کیا۔چھینک کے وقت کی دُعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص چھینک لے تو اسے الحمد الله" کہنا چاہئے جبکہ سُننے والا کہے پر حمك الله ( کہ اللہ تجھ پر رحم فرمائے ) پھر چھینک والا کے يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بالكُمْ ( کہ اللہ تمہیں ہدایت پر رکھے اور تمہاری حالت درست کرے)۔مسنون سلام ایک دفعہ ایک آدمی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں آیا اور عرض کیا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ (آپ پر سلامتی ہو ) حضور نے وَعَلَيْكُمُ السّلامُ (اور آپ پر بھی سلامتی ہو !) کہنے کے بعد فرمایا کہ اس شخص کو دس نیکیاں ملیں گی۔پھر ایک اور آدمی نے آکر عرض کیا السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله ( آپ پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو ) حضور نے جواب کے بعد فرمایا اس کو بیس نیکیاں ملیں گی۔پھر ایک تیسر اشخص آیا اس نے عرض کیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه ( کہ آپ پر سلامتی ہو اور (50)