نماز عبادت کا مغز ہے — Page 63
63 VIII! انسانی پیدائش کی غرض قرآن مجید میں ہے کہ وَالَّذِينَ هُمْ عَلى صَلَوْا تِهِم يُحَافِظُونَ ) (المومنون : 10) یعنی ایسے ہی لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بھی ناغہ نہیں کرتے اور انسان کی پیدائش کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ وہ نماز کی حقیقت سیکھے۔جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون (الذريات : 57) غرض یاد رکھنا چاہئے کہ نماز ہی وہ شے ہے جس سے سب مشکلات آسان ہو جاتے ہیں اور سب بلائیں دُور ہوتی ہیں۔مگر نماز سے وہ نماز مُراد نہیں جو عام لوگ رسم کے طور پر پڑھتے ہیں بلکہ وہ نماز مراد ہے جس سے انسان کا دل گداز ہو جاتا ہے۔اور آستانہ احدیث پر گر کر ایسا محو ہو جاتا ہے کہ پچھلنے لگتا ہے۔اور پھر یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ نماز کی حفاظت اس واسطے نہیں کی جاتی کہ خدا کو ضرورت ہے۔خدا