نماز عبادت کا مغز ہے — Page 64
64 تعالیٰ کو ہماری نمازوں کی کوئی ضرورت نہیں وہ تو غَنِي عَنِ العلمین ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ انسان کو ضرورت ہے اور یہ ایک راز کی بات ہے کہ انسان خود اپنی بھلائی چاہتا ہے اسی لیے وہ خدا سے مدد طلب کرتا ہے کیونکہ یہ نئی بات ہے کہ انسان کا خدا سے تعلق ہو جانا حقیقی بھلائی کا حاصل کر لینا ہے۔ایسے شخص کی اگر دنیا دشمن ہو جائے اور اس کی ہلاکت کے درپے رہے تو اسکا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔اور خدا تعالیٰ کو ایسے شخص کی خاطر اگر لاکھوں کروڑوں انسان بھی ہلاک کرنے پڑیں تو کردیتا ہے اور اس ایک کی بجائے لاکھوں کو فنا کر دیتا ہے۔( ملفوظات جلد پنجم، ص 402 ، 403)