نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 260 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 260

260 اسی حفظ مراتب نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگوں کو مشکلات پیش آئی ہیں اور انہوں نے اعتراض کر دیا ہے کہ فلاں دو احادیث میں باہم اختلاف ہے، حالانکہ اختلاف نہیں ہوتا بلکہ وہ تعلیم بلحاظ محل اور موقعہ کے ہوتی تھی۔مثلاً ایک شخص آنحضرت مے کے پاس آیا اور اس نے پوچھا کہ نیکی کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ کو معلوم ہے کہ اس میں یہ کمزوری ہے کہ ماں باپ کی عزت نہیں کرتا۔آپ نے فرمایا کہ نیکی یہ ہے کہ تو ماں باپ کی عزت کر۔اب کوئی خوش فہم اس سے یہ نتیجہ نکال لے کہ بس اور تمام نیکیوں کو ترک کردیا جاوے ہی نیکی ہے۔ایسا نہیں۔اسی طرح تسبیح کے متعلق بات ہے۔قرآن شریف میں تو آیا ہے۔صلى الله وَاذْكُرُوا الله كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (انفال: 46) اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو تا کہ فلاح پاؤ۔اب یہ وَاذْكُرُوا الله كَثِيرًا نماز کے بعد ہی ہے تو 33 مرتبہ تو کثیر کے اندر نہیں آتا۔پس یاد رکھو کہ 33 مرتبہ والی بات حسب مراتب ہے، ورنہ جو شخص اللہ تعالیٰ کو بچے ذوق اور لذت سے یاد کرتا ہے اُسے شمار سے کیا کام وہ تو بیرون از شمار یاد کرے گا۔ایک عورت کا قصہ مشہور ہے کہ وہ کسی پر عاشق تھی۔