نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 259 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 259

259 جب دل خدا تعالیٰ کے ساتھ سیا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ اس سے الگ ہوتا ہی نہیں۔اس کی ایک کیفیت اس طریق پر سمجھ میں آسکتی ہے کہ جیسے کسی کا بچہ بیمار ہو تو خواہ وہ کہیں جاوے ،کسی کام میں مصروف ہو مگر اس کا دل اور دھیان اس بچہ میں رہے گا۔اسی طرح پر جو لوگ خدا تعالی کے ساتھ سچا تعلق اور محبت پیدا کرتے ہیں۔وہ کسی حال میں بھی خدا تعالی کو فراموش نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ صوفی کہتے ہیں کہ عام لوگوں کے رونے میں اتنا ثواب نہیں جتنا عارف کے بننے میں ہے۔وہ بھی تسبیحات ہی ہوتی ہیں۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے عشق اور محبت میں رنگین ہوتا ہے۔یہی مفہوم اور غرض اسلام کی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر اپنا سر رکھ دیتا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم ص 15 تا 16) نماز کے بعد تشبیح ایک صاحب نے پوچھا کہ بعد نماز تسبیح لیکر 33 مرتبہ اکبر وغیرہ جو پڑھا جاتا ہے۔اس کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: " آنحضرت علی کا وعظ حسب مراتب ہوا کرتا تھا اور