نماز عبادت کا مغز ہے — Page 261
261 ☆ اس نے ایک فقیر کو دیکھا کہ وہ تسبیح ہاتھ میں لیے ہوئے پھر رہا ہے۔اس عورت نے اُس سے پوچھا کہ تو کیا کر رہا ہے۔اس نے کہا کہ میں اپنے یار کو یاد کرتا ہوں۔عورت نے کہا کہ یار کو یاد کرنا اور پھر گن گن کر؟۔۔۔( ملفوظات جلد چہارم ص 14) جب انسان میں اللہ تعالیٰ کی محبت جوش زن ہوتی ہے تو اس کا دل سمندر کی طرح موجیں مارتا ہے۔وہ ذکر الہی کرنے میں بے انتہا جوش اپنے اندر پاتا ہے۔اور پھر گن کر ذکر کرنا تو کفر سمجھتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ عارف کے دل میں جو بات ہوتی ہے اور جو تعلق اپنے محبوب و مولیٰ سے اُسے ہوتا ہے وہ کبھی روا رکھ سکتا ہی نہیں کہ تسبیح لے کر دانہ شماری کرے۔کسی نے کہا ہے مین کا منکا صاف کر۔انسان کو چاہیے کہ اپنے دل کو صاف کرے اور خدا تعالیٰ تعلق پیدا کرے۔تب وہ کیفیت ہوگی اور ان دانہ شماریوں کو بیچ سمجھے گا۔( ملفوظات جلد چہارم ص 15) تہجد کی نماز کا طریق۔۔میرا یہ مذہب ہر گز نہیں کہ آنحضرت ﷺ اٹھ کر فقط قرآن شریف پڑھ لیا کرتے تھے اور بس میں نے ایک دفعہ یہ بیان کیا