نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 246 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 246

246 میں حرمت نہیں بلکہ اس کی حرمت اضافی ہے۔اگر نفس تصویر مفسد نماز ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پھر روپیہ پیسہ نماز کے وقت پاس رکھنا مفسد نہیں ہو سکتا اس کا جواب اگر یہ دو کہ روپیہ پیسہ کا رکھنا اضطراری ہے۔میں کہوں گا کہ کیا اگر اضطرار سے پاخانہ آجاوے تو وہ مفسد نماز نہ ہوگا اور پھر وضو نہ کرنا پڑے گا۔اصلی بات یہ ہے کہ تصویر کے متعلق یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس سے کوئی دینی خدمت مقصود ہے یا نہیں۔اگر یونہی بے فائدہ تصویر رکھی ہوئی ہے اور اس سے کوئی دینی فائدہ مقصود نہیں تو یہ لغو ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔والَّذِينَ هُم عن اللغو مُعْرِضُونَ (المومنون :4) لغو سے اعراض کرنا مومن کی شان ہے۔اس لیے اس سے بچنا چاہیے لیکن ہاں اگر کوئی دینی خدمت اس ذریعہ سے بھی ہو سکتی ہو تو منع نہیں ہے کیونکہ خدا تعالی علوم کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔( ملفوظات جلد دوم ص 171) التحیات میں انگشت سبابہ اٹھانے کی حکمت ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت نماز میں