نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 247 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 247

247 انگشت سبابہ کیوں اُٹھاتے ہیں؟ فرمایا: ”لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ اُنگلی اٹھایا کرتے تھے اس لیے اس کو سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی۔خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا فرمایا کہ خدا کو واحد لاشریک کہتے وقت یہ انگلی اٹھایا کرو تا اس سے وہ الزام اُٹھ جاوے۔ایسے ہی عرب کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے اس کے عوض پانچ وقت نماز رکھی" کیا کسی مقام پر نماز ساقط ہو جاتی ہے (فتوحات مکیہ کی ایک عبارت کی تشریح) ( ملفوظات جلد سوم ،ص 142) فتوحات میں اس مقام کی طرف اشارہ کر کے ایک لطیف بات لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب انسان کامل درجہ پر پہنچتا ہے، تو اُس کیلئے نماز ساقط ہو جاتی ہے۔جاہلوں نے اس سے یہ سمجھ لیا کہ نماز ہی معاف ہو جاتی ہے جیسا کہ بعض بے قید فقیر کہتے ہیں۔اُن کو اس مقام کی خبر نہیں اور اس لطیف نکتہ پر اطلاع نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ ابتدائی مدارج سلوک میں نماز اور