نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 245 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 245

245 پڑھ لیا کریں یا نہ پڑھا کریں۔حضرت نے فرمایا کہ: ”جمعہ کے لیے جماعت کا ہونا ضروری ہے۔اگر دو آدمی مقتدی اور تیسرا امام اپنی جماعت کے ہوں تو نماز جمعہ پڑھ لیا کریں۔وَإِلَّا نہ ( سوائے احمدی احباب کے دوسرے کے ساتھ جماعت اور جمعہ جائز نہیں) احتیاطی نماز فرمایا: ( ملفوظات جلد دوم ،ص 618) ایک شخص نے سوال کیا کہ احتیاطی نماز کیلئے کیا حکم ہے؟ احتیاطی نماز کیا ہوتی ہے۔جمعہ کے تو دو ہی فرض ہیں۔احتیاطی فرض کچھ چیز نہیں۔تصویر اور نماز ( ملفوظات جلد اوّل، ص 531 ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی جواب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: کفار کے تنتبع پر تو تصویر ہی جائز نہیں۔ہاں نفس تصویر