نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 22 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 22

22 نماز دراصل رب العزۃ سے دُعا ہے نماز کیا چیز ہے۔نماز دراصل رب العزۃ سے دُعا ہے۔جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان میل سکتا ہے۔جب خدا تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اس وقت اسے حقیقی سرور اور راحت ملے گی۔اس وقت سے اس کو نمازوں میں لذت اور ذوق آنے لگے گا جسطرح لذیذ غذاؤں کے کھانے سے مزا آتا ہے اسی طرح پھر گریہ و بکا کی لذت آئے گی اور یہ حالت جو نماز کی ہے پیدا ہو جائے گی۔اس سے پہلے ے کڑوی دوا کو کھاتا ہے تاکہ صحت حاصل ہو۔اسی طرح بے ذوقی نماز کو پڑھنا اور دُعائیں مانگنا ضروری ہیں۔( ملفوظات جلد دوم، ص 615، 616 الحكم جلد نمبر 7 تفسير سورة البقرة)