نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 8 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 8

8 گی۔اور حضرت مسیح موعود نے ایک احمدی کی شناخت یہی بتائی ہے۔(خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ امسح الخامس فرمودہ 15 فروری 2008) یہ کتاب میں اپنے والد مرحوم میرم پیر معین الدین صاحب کے نام کرتی ہوں جنہیں ایک لگن تھی کہ اُن کی اولاد علمی میدان میں آگے آئے۔وہ ہر چند ہمیں شوق دلاتے اور جب بھی سلسلہ کی کوئی کتاب چھپتی تو ہمیں خرید کر ضرور بھجواتے تاکہ مطالعہ کا شوق بڑھتا رہے۔انھوں نے ہی مجھے توجہ دلائی کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حسین الفاظ جو انھوں نے نماز کے بارے میں فرمائے اکٹھے کرو۔سو یہ کام میں نے شروع کیا اور کوشش کی کہ آپ کی تحریر میں سے اس موضوع پر کوئی بات رہ نہ جائے۔آپ کی تحریر کا ایک ایک لفظ اس قدر پرکشش ہے اور دل موہ لینے والا ہے کہ ایک لائن بھی چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا مگر کتاب کی طوالت کے باعث کچھ اقتباسات کو مکمل طور پر درج نہیں کر سکی۔خدا کرے کہ اس کتاب کو پڑھ کر مجھ میں بھی اور ہر پڑھنے والے میں بھی ایک خوبصورت تبدیلی رونما ہو اور نماز کا ذوق اور لطف دوبالا ہو جائے اور ہم میں سے ہر ایک حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اُن کے تمام خلفاء کی اُمیدوں پر پورا