نماز عبادت کا مغز ہے — Page 89
89 ضروری ہے۔مگر ان کو خدا ہرگز نہ بناؤ۔انسان کا حق انسان کو اور خدا تعالیٰ کا حق خدا تعالیٰ کو دو۔پھر یہ کہو ايّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔اھدنا الصراط المستقیم النخ ہم کو سیدھی راہ دکھا یعنی ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کئے اور وہ نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین کا گروہ ہے اس گروہ میں اُن تمام گروہوں کے فضل اور انعام کو مانگا گیا ہے ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور جو گمراہ ہوئے۔(الحکم 24 جون 1902 ءص2، از تفسیر سورۃ الفاتحہ، ص22) دُعا میں سورۃ الفاتحہ کے تکرار کا اثر نماز میں سورۃ الفاتحہ کی دُعا کا تکرار نہایت موثر چیز ہے کیسی بے ذوقی و بے مرگی ہو۔اس عمل کو برابر جاری رکھنا چاہیے یعنی بھی تکرار آیت اياك نعبد و ایاک نستعین کا اور کبھی واياك تکرار آیت اهدنا الصراط المستقیم کا اور سجدہ میں يَاحَى يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيتُ (الحکم 20 فروری 1898 ء ص 9) از تفسير سورة الفاتحه ص 22)