نماز عبادت کا مغز ہے — Page 88
88 سورة الفاتحہ کا نماز میں پڑھنا لازمی ہے سورۃ الفاتحہ کا نماز میں پڑھنا لازمی ہے اور یہ دُعا ہی ہے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اصل دُعا نماز ہی میں ہوتی ہے چنانچہ اس دعا کو اللہ تعالیٰ نے یوں سکھایا ہے۔۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ۔۔۔۔۔۔۔الخ یعنی دُعا سے پہلے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی حمد و ثناء کی جاوے۔جس سے اللہ تعالیٰ کے لیے روح میں ایک جوش اور محبت پیدا ہو اس لیے فرمایا: الحمد الله سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں رَبِّ الْعَالَمِين سب کو پیدا کرنے والا اور پالنے والا۔الرحمن جو ہلاکمل اور بن مانگے دینے والا ہے۔الرحیم پھر عمل پر بھی بدلہ دیتا ہے۔اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیتا ہے۔ملك يوم الدين ہر بدلہ اُسکے ہاتھ میں ہے۔نیکی بدی سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔پورا اور کامل موحد تب ہی ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کو ملِكِ يَوْمِ الدين سليم کرتا ہے۔دیکھو حکام کے سامنے جا کر ان کو سب کچھ تعلیم کر لینا یہ گناہ ہے اور اس سے شرک لازم آتا ہے۔اس لحاظ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو حاکم بنایا ہے۔ان کی اطاعت