نماز عبادت کا مغز ہے — Page 256
256 نہیں ہو سکتے۔فرمایا: جو لوگ تم کو کافر کہتے ہیں اور تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وہ تو بہر حال تمہاری اذان اور تمہاری نماز جمعہ کو اذان اور نماز سمجھتے ہی نہیں اس واسطے وہ تو پڑھ ہی لیں گے اور چونکہ وہ مومن کو کافر کہہ کر بموجب حدیث خود کافر ہوچکے ہیں۔اس واسطے تمہارے نزدیک بھی ان کی اذان اور نماز کا عدم وجود برابر ہے۔تم اپنی اذان کہو اور اپنے امام کے ساتھ اپنا جمعہ ( ملفوظات جلد پنجم : 215) پڑھو۔غلطی سے امام سے پہلے سلام پھیر دیا 6 نماز مغرب میں آدمیوں کی کثرت کی وجہ سے پیش امام صاحب کی آواز آخری صفوں تک نہ پہنچ سکنے کے سبب درمیانی صفوں میں سے ایک شخص حسب معمول تکبیر کی با آواز بلند تکرار کرتا جاتا تھا۔آخری رکعت میں جب سب التحیات بیٹھے تھے اور دعائے التحیات اور درود شریف پڑھ چکے تھے اور قریب تھا که پیش امام صاحب سلام کہیں مگر ہنوز انہوں نے سلام نہ کہا تھا کہ درمیانی مکتبر کو غلطی لگی اور اس نے سلام کہہ دیا۔جس پر آخری صفوں کے نمازیوں نے بھی سلام کہہ دیا اور بعض نے