نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 255 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 255

255 نماز کی پرواہ نہ کی جاوے اور اسے بازیچہ طفلاں بنادیا جاوے ور نہ نماز میں اشغال کی سخت ممانعت ہے اور اللہ تعالیٰ ہر ایک دل اور نیت کو بخوبی جانتا ہے۔نماز میں امام ( ملفوظات جلد چہارم ،ص 193 تا 194) ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو۔بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا ہو۔فرمایا: امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں وہ شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے۔ایک مسجد میں دو جمعے ( ملفوظات جلد پنجم ،ص 166) سوال پیش ہوا کہ بعض مساجد اس قسم کی ہیں کہ وہاں احمدی اور غیر احمدی کو اپنی جماعت اپنے امام کے ساتھ الگ الگ کرالینے کا اختیار قانونا یا باہمی مصالحت سے حاصل ہوتا ہے تو ایسی جگہ جمعہ کے واسطے کیا کیا جاوے؟ کیونکہ ایک مسجد میں دو جمعے جائز