نماز عبادت کا مغز ہے — Page 257
257 سنتیں بھی شروع کردیں کہ امام صاحب نے سلام کہا اور درمیانی مکتبر نے جو اپنی غلطی پر آگاہ ہو چکا تھا دوبارہ سلام کہا۔اس پر ان نمازیوں نے جو پہلے سے سلام کہہ چکے تھے اور نماز سے فارغ ہو چکے تھے مسئلہ دریافت کیا کہ آیا ہماری نماز ہوگئی یا ہم دوبارہ نماز پڑھیں؟ صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب نے جو خود بھی پچھلی صفوں میں تھے اور امام سے پہلے سلام کہہ چکے تھے۔فرمایا کہ: یہ مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کیا جا چکا ہے اور حضرت نے فرمایا کہ: آخری رکعت میں اختیات پڑھنے کے بعد اگر ایسا ہو جائے تو مقتدیوں کی نماز ہوجاتی ہے۔دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، قضاء نماز ( ملفوظات جلد پنجم ،ص214) ایک شخص نے سوال کیا کہ چھ ماہ تک تارک صلوٰۃ تھا۔اب میں نے توبہ کی ہے۔کیا وہ سب نمازیں اب پڑھوں؟ فرمایا! ”نماز کی قضاء نہیں ہوتی۔اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی (ملفوظات جلد پنجم ،ص 479) 66 ہے۔