نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 65 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 65

65 حقیقی نماز کے فوائد باب IX یاد رکھو کہ اگر بنکروں والی نماز ہزار برس بھی پڑھی جاوے تو ہر گز فائدہ نہ ہوگا۔نماز ایسی شے ہے کہ اس کے ذریعہ سے آسمان انسان پر جھک پڑتا ہے۔نماز کا حق ادا کرنے والا یہ خیال کرتا ہے کہ میں مر گیا اور اس کی روح گداز ہو کر خدا کے آستانہ پر گر پڑی ہے اگر طبیعت میں قبض اور بدمزگی ہو تو اس کے لیے بھی دعا ہی کرنی چاہیے کہ الہی تو ہی اسے دُور کر اور لذت اور نور نازل فرما۔جس گھر میں اس قسم کی نماز ہوگی وہ گھر کبھی تباہ نہ ہوگا۔حدیث شریف میں ہے کہ اگر نوح علیہ السلام کے وقت میں یہ نماز ہوتی تو وہ قوم کبھی تباہ نہ ہوتی۔حج بھی انسان کے لیے مشروط ہے، روزہ بھی مشروط ہے۔زکوۃ بھی مشروط ہے۔مگر نماز مشروط نہیں۔سب ایک سال میں ایک ایک دفعہ ہیں۔مگر اس کا حکم ہر روز پانچ دفعہ ادا کرنے کا ہے۔اس لیے جتک پوری پوری نماز نہ ہوگی تو وہ برکات بھی نہ ہوں گی جو اس سے