نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 263 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 263

263 کرنے میں نہیں ہوسکتی۔( ملفوظات جلد اوّل ،ص 4) حضرت اقدس نے۔۔۔۔۔جماعت کو بڑی تاکید کی کہ تیاری کرو۔۔۔۔۔نمازوں میں عاجزی کرو۔تہجد کی عادت ڈالو۔تہجد میں رو رو کر دعائیں مانگو کہ خدا تعالیٰ گڑ گڑانے والوں اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔ہمارے مبارک امام علیہ السلام بھی بار بار یہی وصیت فرماتے ہیں کہ جماعت متقی بن جاوے اور نمازوں میں خشوع و خضوع کی عادت کریں۔اور ایک روز بڑے درد سے فرمایا کہ اصلاح و تقویٰ پیدا کریں۔ایسا نہ ہو تم میری راہ میں روک بن جاؤ۔( ملفوظات جلد اوّل، ص 153) نماز کے آخر میں السلام علیکم کہنے کی حکمت بعض صوفیوں نے لکھا ہے کہ صحابہ جب نمازیں پڑھا کرتے تھے تو انھیں ایسی محویت ہوتی تھی کہ جب فارغ ہوتے تو ایک دوسرے کو پہچان بھی نہ سکتے تھے۔جب انسان کسی اور جگہ سے آتا ہے تو شریعت نے حکم دیا ہے کہ وہ آکر السلام علیکم کہے۔نماز سے فارغ ہوتے السلام علیکم ورحمتہ اللہ کے کہنے کی حقیقت یہی