نماز عبادت کا مغز ہے — Page 264
264 ہے کہ جب ایک شخص نے نماز کا عقد باندھا اور اللہ اکبر کہا تو وہ گویا اس عالم سے نکل گیا اور ایک نئے جہان میں جا داخل ہوا۔گویا ایک مقام محویت میں جا پہنچا۔(تفسیر سورۃ البقرۃ ص 57) نماز تراویح اکمل صاحب آف گولیکی نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ رمضان شریف میں رات کو اُٹھنے اور نماز پڑھنے کی تاکید ہے۔لیکن عموماً محنتی مزدور زمیندار لوگ جو ایسے اعمال بجالانے میں غفلت دکھاتے ہیں اگر اول شب میں ان کو گیارہ رکعت تراویح بجائے آخر شب کے پڑھا دی جاویں تو کیا یہ جائز ہوگا ؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: کچھ ہرج نہیں پڑھ لیں ( ملفوظات جلد پنجم ص 62) ایک شخص نے سوال کیا ماہ رمضان میں نماز تراویح آٹھ رکعت با جماعت قبل خفتن مسجد میں پڑھنی چاہیے یا کہ پچھلی رات کو اُٹھ کر اکیلے گھر میں پڑھنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: نماز تراویح کوئی جدا نماز نہیں۔دراصل نماز تہجد کی آٹھ رکعت کو اول وقت پڑھنے کا نام تراویح ہے اور یہ ہر