نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 223 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 223

223 صلى الله ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اس کی خاطر ایسا ہوگا۔صلى الله چاہیے کہ ہم رسول کریم ﷺ کی پیشگوئیوں کی عزت و تحریم کریں۔اور ان سے بے پرواہ نہ ہوویں، ورنہ یہ ایک گناہ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کو خفت کی نگاہ سے دیکھیں۔خدا تعالیٰ نے ایسے ہی اسباب پیدا کردیے کہ اتنے عرصہ سے نمازیں جمع ہورہی ہیں، ورنہ ایک دو دن کیلئے یہ صلى الله بات ہوتی تو کوئی نشان نہ ہوتا۔ہم آنحضرت ﷺ کے لفظ لفظ اور حرف حرف کی تعظیم کرتے ہیں۔( ملفوظات جلد اوّل ،ص446) مسیح موعود کے لیے نمازیں جمع کی جائیں گی چونکہ کچھ مدت سے حضرت کی طبیعت دن کے دوسرے حصہ میں اکثر خراب ہو جاتی ہے اس لیے نماز مغرب اور عشاء گھر میں باجماعت پڑھ لیتے ہیں۔باہر تشریف نہیں لا سکتے۔ایک دن نماز مغرب کے بعد چند عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا جوسُننے کے قابل ہے (ایڈیٹر تشحمید ) فرمایا: "کوئی یہ نہ دل میں گمان کرلے کہ یہ روز گھر میں جمع