نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 222 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 222

222 سنت اور دو رکعت فرض کے سوا اور کوئی نماز نہیں ہے“۔( ملفوظات جلد پنجم ،ص 136) مسیح موعود کی خاطر نمازیں جمع کیے جانے کی پیشگوئی اور جیسا کہ خدا کے فرائض پر عمل کیا جاتا ہے۔ویسا ہی اُس کی رخصتوں پر عمل کرنا چاہیے۔فرض بھی خدا کی طرف سے ہیں اور رُخصت بھی خدا کی طرف سے۔دیکھو۔ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں۔نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔بسبب بیماری کے اور تفسیر سورۃ فاتحہ کے لکھنے میں بہت مصروفیت کے ایسا ہو رہا ہے اور ان نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ الصَّلواةُ کی حدیث بھی پوری ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی۔اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا، بلکہ کوئی اور ہوگا اور وہ پیش امام مسیح کی خاطر نمازیں جمع کرائے گا۔سواب ایسا ہی ہوتا ہے جس دن ہم زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں آسکتے اس دن نمازیں جمع نہیں ہوتیں۔اور اس حدیث کے الفاظ سے یہ معلوم