نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 224 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 224

224 کے نماز پڑھا دیتے ہیں اور باہر نہیں جاتے۔نبی کریم ﷺ نے پیشگوئی کی کہ آنے والا شخص نماز جمع کیا کرے گا۔سوچھ مہینے تک تو باہر جمع کرواتا رہا ہوں۔اب میں نے کہا کہ عورتوں میں بھی اس پیشگوئی کو پورا کر دینا چاہیے۔چونکہ بغیر ضرورت کے نماز جمع کرنا ناجائز ہے۔اس لیے خدا تعالیٰ نے مجھے کو بیمار کر دیا اور اس طرح سے نبی کریم کی پیشگوئی کو پورا کر دیا۔ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ آنحضرت ﷺ کے قول کو پورا کرے کیونکہ وہ پورا نہ ہو تو آنحضرت نے نعوذ باللہ جھوٹے ٹھہرتے ہیں اس لیے ہر ایک کو وہ بات جو اس کے اختیار میں ہو نبی کریمہ کے کہنے کے موافق پوری کر دینی چاہیے اور خدا تعالیٰ خود بھی سامان مہیا کردیتا ہے۔جیسا کہ مجھ کو بیمار کر دیا تا کہ آنحضرت ﷺ کے قول کو پورا کردے۔جیسا کہ ایک دفعہ بنی کریم اللہ نے ایک صحابی سے فرمایا کہ تیرا اُس وقت کیا حال ہوگا جبکہ تیرے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کڑے پہنائے جائیں گے۔آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد ری کا ملک فتح ہوا تو حضرت عمر نے اس کو سونے کے کڑے جو ٹوٹ میں آئے تھے، پہنائے۔حالانکہ سونے کے کڑے یا کوئی اور چیز سونے کی مردوں کے لیے ایسی ہی حرام