نماز عبادت کا مغز ہے — Page 152
152 صبری کر نیوالا بے نصیب ہوتا ہے۔نیک انسان کی یہ علامت ہے کہ وہ بے صبری نہیں کرتا۔بے صبری کر نیوالے بڑے بڑے بدنصیب دیکھے گئے ہیں۔اگر ایک انسان کنواں کھودے اور ہمیں ہاتھ کھودے اور ایک ہاتھ رہ جائے تو اسوقت بے صبری سے چھوڑ دے تو اپنی ساری محنت کو برباد کرتا ہے اور اگر صبر سے ایک ہاتھ اور بھی کھود لے تو گوہر مقصود پالیوے۔یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ ذوق اور شوق اور معرفت کی نعمت، ہمیشہ دکھ کے بعد دیا کرتا ہے اگر ہر ایک نعمت آسانی سے مل جائے تو اس کی قدر نہیں ہوا کرتی سعدی نے کیا عمدہ کہا ہے۔گر نباشد بدوست راه بردن شرط عشق است در طلب مردن نماز میں سستی دور کرنے کا علاج ( ملفوظات جلد دوم، ص 552) علی گڑھ کے ایک طالبعلم نے اپنی حالت کا ذکر کیا کہ نماز میں سستی ہو جاتی ہے اور میرے ہم مجلسوں نے اس پر اعتراض کیا اور ان کے اعتراض نے مجھے بہت کچھ متاثر کیا ہے اس لیے حضور کوئی علاج اس سستی کا بتائیں۔