نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 153 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 153

فرمایا: 153 جب تک خوف الہی دل پر طاری نہ ہو گا گناہ دور نہیں ہوسکتا اور پھر یہ بھی ضروری ہے کہ جہاں تک موقعہ ملے ملاقات کرتے رہو ہم تو اپنی جماعت کو قبر کے سر پر رکھنا چاہتے ہیں کہ قبر ہر وقت مد نظر ہو لیکن جو اس وقت نہیں سمجھے گا وہ آخر خدا تعالیٰ کے قہری نشان سے سمجھے گا۔استغفار۔قبض کا علاج ( ملفوظات جلد دوم، ص396) انسان پر قبض اور بسط کی حالت آتی رہتی ہے۔بسط کی حالت میں ذوق اور شوق بڑھ جاتا ہے اور قلب میں ایک انشراح پیدا ہوتا ہے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ بڑھ جاتی ہے۔نمازوں میں لذت اور سُرور پیدا ہوتا ہے۔لیکن بعض وقت ایسی حالت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ ذوق اور شوق جاتا رہتا ہے اور دل میں ایک منگلی کی حالت ہو جاتی ہے۔جب ایسی حالت ہو جائے تو اس کا علاج یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور پھر درود شریف بہت پڑھے۔نماز بھی بار بار پڑھے۔قبض کے دور ہونے کا یہی علاج ہے۔( ملفوظات جلد اوّل ،ص 194)