نماز اور اس کے آداب — Page 76
76 کے بعد امام خطبہ دے جس میں تو بہ، استغفار اور اصلاح حال کی تلقین کی جائے۔صلوة الحاجة اگر کوئی حاجت یا ضرورت پیش ہو تو اس کے لیے دعا کا طریق جو حدیث میں بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ وضو کر کے دورکعت نماز پڑھی جائے۔نماز سے فارغ ہو کر ثناء درود پڑھے اور پھر یہ دعا مانگے۔له إلا الله العليم الكريم سبحن اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اَسْتَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرِّوَّ السَّلَامَةَ مِنْ كُلّ إِثْمِ لَا تَدْعُ لِى ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رَضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ترجمہ :۔اللہ تعالیٰ کہ سوا کوئی معبود نہیں وہ حلم والا ہے اور کرم والا ہے اللہ تعالیٰ پاک ہے اور عرش عظیم کا مالک ہے۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے