نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 77 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 77

77 ہیں جو رب العالمین ہے۔اے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کے سامان چاہتا ہوں اور تیری مغفرت کے وسائل مانگتا ہوں۔ہر نیکی سے وافر حصہ اور ہر گناہ سے بچنے کی درخواست کرتا ہوں۔میرا کوئی گناہ نہ رہے تو سب بخش دے اور میرا کوئی غم نہ رہے تو سب دور کر دے اور میری ہر ضرورت جس پر تو خوش ہے اسے پورا کر دے اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے“ (ترمذی۔باب صلوۃ الحاجة ) نماز اشراق یعنی چاشت کی نماز نیزہ بھر سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنے کو اشراق کی نماز کہا جاتا ہے۔دھوپ اچھی طرح نکل آئے اور گرمی بھی قدرے بڑھ جائے۔اس وقت آٹھ یا چار رکعت نماز پڑھنا اس نماز کو صلوۃ الضحی کہا جاتا ہے (کشف الغمه ۳۱۳/۱) ان نمازوں (نفل) کے پڑھنے کا ثواب بعض احادیث سے ثابت ہے۔