نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 74 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 74

74 انجام کے لحاظ سے بہتر ہے۔تو اس کو میرے لیے مقدر فرما۔اور میرے لیے آسان کر دے پھر بَارِک لِى فِيْهِ وَإِن كُنتَ تَعْلَمُ أنَّ هذا الأمر شَرِّلي فِي دِينِي وَمَعِيشَنِي مَعَاشِي) میرے لیے اس میں برکت ڈال دے۔اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے دین اور میری دنیا کے لیے اور انجام کے لحاظ سے مضر ہے تو وَعَاقِبَةِ أَمْرِى فَاصْرِفْهُ عَنِّى وَاصْرِفْنِى عَنْهُ وَاقْدِرْلِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ اَرْضِنِي بِه اس کو مجھ سے دور ہٹا دے اور مجھ کو اس سے دور رکھ۔اور میرے لیئے بھلائی مقدر کر جہاں کہیں وہ ہو پھر اس کے بارے میں تسکین و رضا عطا فرما۔ارشادسید نا حضرت مسیح موعود بانی سلسہ احمدیہ " آج کل اکثر مسلمانوں نے استخارہ کی سنت کو ترک کر دیا ہے۔حالانکہ آنحضرت پیش آمدہ امر میں استخارہ فرمالیا کرتے تھے۔سلف صالحین کا بھی یہی طریقہ تھا۔چونکہ دہریت کی ہوا پھیلی ہوئی ہے اس لیے لوگ اپنے علم و فضل پر نازاں ہوکر کوئی کام شروع کر لیتے ہیں اور پھر نہاں در نہاں اسباب سے جن کا انہیں علم نہیں ہوتا