نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 16 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 16

16 فرمان سیدنا حضرت خليفة المسيح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے هیں با جماعت نمازوں کی ادائیگی تمہاری فلاں اور ترقی خدا کے ساتھ تعلق میں ہے اور اس کا بہترین ذریعہ وقت پر نمازوں کی ادائیگی اور باجماعت نمازوں کی ادائیگی ہے۔اگر آپ میں سے ہر ایک نیکی کو قائم کرنے والا اور برائی کو ر ڈ کرنے والا اور نمازوں کو قائم کرنے والا بن جائے تو سمجھ لیں کہ آپ کامیاب ہو گئے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی ایک خواہش کے حوالہ سے فرمایا کہ اے جانے والے ہم تیری خواہش کو ضرور پورا کریں گے اور ہر گھر میں نمازیں پیدا کریں گے اور انشاء اللہ تیری خواہش کے مطابق ہر گھر نمازیوں سے بھر جائے گا۔انشاء اللہ (الفضل ۳۰ را گست ۲۰۰۳ء)