نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 17 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 17

17 نماز کی شرائط وہ امور جو نماز کی ادائیگی سے پہلے کئے جانے ضروری ہیں ان کو شرائط نماز کہا جاتا ہے اور وہ پانچ ہیں۔ا۔وقت ۲۔طہارت ۳۔ستر یعنی پردہ پوشی ۴۔قبلہ رو ہونا ۵۔نیت وقت پانچ مقررہ اوقات میں نماز کا ادا کیا جانا فرض ہے۔فجر :۔اس نماز کا وقت پر پھوٹنے سے لے کر سورج نکلنے کے وقت تک ہے یعنی سورج نکلنے سے معا پہلے اس نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔اس نماز کی دورکعت فرض ہوتی ہیں۔۲۔ظہر :۔اس نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے اور اس وقت تک رہتا ہے جب تک کہ ہر چیز کا سایہ ایک مثل یعنی اس چیز کے برابر ہو جائے معتدل علاقوں میں ظہر کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد تین گھنٹے تک کے قریب بنتا ہے۔اس کی چار رکعت فرض ہوتی ہیں۔۔عصر :۔اس نماز کا وقت دو مثل ( یعنی ہر چیز کا سایہ دوگنا ہونے) سے لے کر سورج ڈوبنے سے کچھ پہلے تک رہتا ہے۔اس کی چار رکعت فرض ہیں۔معتدل علاقوں میں اس کا کل وقت دو، اڑھائی گھنٹے کے قریب بنتا ہے۔۔مغرب :۔اس نماز کا وقت سورج ڈوبنے سے لے کر شفق یعنی سرخی کے غائب ہونے تک رہتا ہے۔معتدل علاقوں میں اس کا وقت غروب آفتاب کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ رہتا ہے۔اس کی تین رکعت فرض ہیں۔۵۔عشاء:۔اس نماز کا وقت شفق یعنی سرخی غائب ہونے کے بعد سے فجر