نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 72 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 72

72 وَانْشُرُ رَحْمَتَكَ وَاحْيِي بَلَدَكَ الْمَيِّتَ اَللّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اور پھیلا اپنی رحمت کو اور زندہ کر اپنے اس مردہ علاقہ کو۔اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا ، اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا ، اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا۔درود شریف اور استغفار اور دعا کرنے کے بعد امام اپنی چادر کو الٹائے۔یہ تصویری زبان میں اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ میرے خدا جس طرح میں نے چادر کو الٹا دیا اسی طرح تو قحط سالی کی حالت کو الٹا دے اور خوش حالی پیدا کر دے۔نماز استخاره ہرا ہم دینی اور دنیوی کام شروع کرنے سے پہلے اس کے بابرکت اور کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہونے کے لیے دعا کی جائے۔اس میں انسان علام الغیوب خدا تعالیٰ سے طلب خیر کی التجا کرتا ہے اور رہنمائی چاہتا ہے۔اسی مناسبت سے اسے صلوۃ الاستخارہ کہا جاتا ہے۔نماز استخارہ کا طریق رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھے جائیں۔سورۃ فاتحہ کے علاوہ پہلی رکعت میں سورۃ کافرون اور دوسری میں سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔قعدہ میں تشہد ، درود شریف اور مسنون دعاؤں کے بعد عجز اور انکساری کے ساتھ مندرجہ ذیل دعا پڑھے۔