نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 71 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 71

71 سفارشی بنے اور اس کی سفارش کو قبول فرما۔اس کے بعد امام چوتھی بار پھر بلند آواز سے تکبیر کہتا ہے۔اس کے بعد سلام پھیر کر نما ز کو ختم کر دیتا ہے۔نوٹ :۔اس نماز کے تمام حصے کھڑے کھڑے ادا کئے جاتے ہیں۔رکوع اور سجدہ نہیں کئے جاتے۔نماز استسقاء قحط سالی اور بارش کی کمی کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے اور اس کے رحم اور کرم کو جوش میں لانے کے لیے دن میں کسی وقت اس کے عاجز بندے کسی کھلے میدان میں جمع ہو کر انتہائی عاجزی کے ساتھ دو رکعت نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔امام ایک چادر اوڑھے ہوتا ہے۔نماز استسقاء میں قرآت بالجہر ہوتی ہے نماز سے فارغ ہونے پر امام اونچے ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے الحاح اور عاجزی کے ساتھ یہ مسنون دعامانگے۔اللّهُمَّ اسْقِنَا غَيْنًا مُّغِينًا مُّرِيعًا نَافِعًا اے اللہ ہم کو پانی پلا برسنے والا گھبراہٹ دور کرنے والا۔فائدہ دینے والا۔غَيْرَ ضَارِ عَاجِلا غَيْرَاجِلِ اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهَائِمَكَ ضرر نہ دینے والا ، جلد آنے والا ، دیر نہ کرنے والا۔اے اللہ تعالیٰ پانی پلا اپنے بندوں کو اور اپنے جانوروں کو۔