نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 67
46 رسالت سے انکار فرمایا ہے احتیاطاً ، یا القتباس سے بچانے کے لیے ، یا کسی اور وجہ سے ، آیا جب کوئی متلاشی حق غیر از جماعت استفسار کرے کہ مرزا صاحب بنی اور رسول تھے کہ نہیں ؟ تو ہمارا موقف یہ ہونا چاہیے کہ ہم کہہ دیں کہ آپ نبی نہ تھے یا کچھ اور ؟ سو اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود صراحت سے واضح فیصلہ فرما چکے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام نے اس مسئلہ کو اتنی اہمیت دی ہے کہ حضور نے اس مقصد کے لیے بطور خاص ایک رسالہ تصنیف فرمایا۔اور اس کا نام ایک غلطی کا ازالہ" رکھا۔نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ رسالہ کسی غلط موقف کی تردید میں ہے۔واقعہ یوں ہوا : خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں سنیئے۔حضور فرماتے ہیں:۔- ہماری جماعت میں سے بعض صاحب جو ہمارے دعویٰ اور دلائل سے کم واقفیت رکھتے ہیں۔جن کو نہ بغور کتابیں دیکھنے کا اتفاق ہوا اور نہ وہ ایک معقول مدت تک صحبت میں رہ کر اپنے معلومات کی تکمیل کر سکے۔وہ بعض حالات میں مخالفین کے کسی اعتراض پر ایسا جواب دیتے ہیں کہ جو سراسر واقعہ کے خلاف ہوتا ہے۔اس لیے با وجود اہل حق ہونے کے ان کو ندامت اُٹھانی پڑتی ہے۔" اس کے بعد حضور فرماتے ہیں :- چنانچہ چند روز ہوئے کہ ایک صاحب پر ایک