نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 68
MA مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ ہیں سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے ؟ اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کریف را تعالی کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں۔نہ ایک دفعہ ، بلکہ صدہا دفعہ۔پھر کیونکر یہ جواب صحیح ہو سکتا ہے ہے" را یکی غلطی کارانه اله) حوالہ بڑے خوف سے پڑھنے کا ہے ، کیونکہ اُس وجود نے، جس کو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم وعَدل کا بلند مرتبہ دیا ہے ، فرمایا ہے کہ محض انکار کے الفاظ سے رکہ آپ نبی نہیں تھے ، دیا گیا جواب صحیح نہیں ہے۔اور حضور نے کیا ہی سچ فرمایا ہے کہ ایسی صورت میں باوجود اہل حق ہونے کے ندامت اٹھانی پڑتی ہے۔جماعت احمدیہ کے دونوں فریقوں کی آج تک کی تاریخ گواہی دیتی ہے کہ واقعی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوائے نبوت ورسالت کا انکار کرنے والے متبعین کو ندامت ہی اُٹھانی پڑی اور وہ ہر میدان میں اُس جماعت سے شکست کھا گئے ہو حضرت