نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 18 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 18

A (۳) جماعت احمدیہ کا متفقہ عقیده شیخ عبد الرحمن صاحب مصری نے لکھا ہے کہ :- یکن حضرت صاحب یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ کا احمدی ہوں۔میں نے شائر میں سبعیت کی تھی۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو اسی طرح کا نبی تعین کرتا تھا اور کرتا ہوں ، جس طرح خدا کے دیگر نبیوں اور رسولوں کو یقین کرتا ہوں۔نفس نبوت میں میں نہ اس وقت کوئی فرق کرتا تھا اور نہ اب کرتا ہوں۔لفظ استعارہ اور مجاز اُس وقت میرے کانوں میں کبھی نہیں پڑے تھے۔بعد میں حضور علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب میں یہ الفاظ جن معنوں میں میں نے استعمال ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں وہ میرے عقیدہ کے منافی نہیں۔ان معنوں میں میں اب بھی حضور علیہ الصلواۃ والسلام كو على سبيل المجازي بی سمجھتا ہوں ، یعنی شریعت جدید کے بغیر نبی ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی بدولت اور حضور کی اطاعت میں فنا ہو کر حضور کا کامل بروز ہو کر مقام نبوت کو حاصل کرنے والا نبی۔میرے اس عقیدہ کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تقاریر و تحریرات اور جماعت احمدیہ کا متفقہ عقیدہ تھا " ر عبد الرحمان۔ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ ۲۴ اگست (۱۹۳۵ء) ر شیخ صاحب کی یہ دستخطی تحریر شہادات میں موجود ہے جسے ہم الفضل اور الفرقان میں بار بار شائع کر چکے ہیں۔ابو العطاء)