نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 41 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 41

3 ۴۱ ثبوت و خلافت کے متعلق اہل پیغام کا موقف ۱۳ مارچ سے کے بعد ر تقریر سوم از محترم میر محمود احمد هنا فاضل) (ا) اہل پیغام نے ۱۳ مارچ شاہ کو حضرت خلیفہ اسی الاول کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کے عقائد اور مسلک میں تبدیلی کرنا چاہی اور کوشش کی کہ جماعت احمدیہ میں خلافت کا سلسلہ جاری نہ رہے اور ایک واجب الاطاعت خلیفہ کے انتخاب کے راستہ میں روک ڈالنے کے لیے ایک خیال یہ پیش کیا کہ اگر کوئی امیر یا خلیفہ منتخب ہو بھی تو پرانے احمدیوں کے لیے اس کی بیعت لازمی نہ قرار دی جائے ، صرف جماعت میں داخل ہونے والے نئے احمدی اس کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں اخل ہوں چنانچہ ہار مارچ 19ء کے پیغام صلح میں مولوی محمد علی صاحب کا ایک مضمون به عنوان ایک نہایت ضروری اعلان شائع ہوا اس میں مولوی صاحب نے لکھا:۔” دوسری بات جس طرف میں اپنے احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی حکم دہشت میں یا کسی دوسری جگہ ہرگز ہرگز ایسا نہیں پایا جاتا جس کی رو سے اُن لوگوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں، دوبارہ کسی شخص کی بیعت کی ضرورت ہو" مولوی صاحب کا یہ دعویٰ خود اُن کے سابقہ مسلک کے بالکل خلات تھا اور