نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 40
۴۰ ران تمام بیانات سے جو غیر مبالعین نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے لیکر تا قیام خلافت ثانیہ مختلف اوقات میں دیئے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جماعت کا استحکام بغیر تخصصی خلافت کے ممکن نہ تھاؤ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رسالہ الوصية کے مندرجات سے یہی سمجھتے تھے کہ حضور کی وفات کے بعد خلیفہ کا ہونا ضروری ہے۔حضرت خلیفہ اول کا انتخاب الوصیة کے عین مطابق تھا۔آپ واجب الاطاعت امام تھے اور آپ کا فرمان مسیح موعود کا فرمان تھا۔بلکہ حضرت خلیفہ اول نے کے بعد بھی خلفا علی آمد کے قائل تھے اور سمجھتے تھے کہ بہت سی پیشگوئیاں حضور کے دوسرے خلفاء کے ہاتھوں پر پوری ہوں گی۔ان عمائدین نے ساری جماعت کو بعیت کی بھی تاکید کی اور کہا کہ نئے اور پرانے سب ممبر بیعت کریں۔※