نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 14
۱۴ اری شاہ کو بطور گواہ جناب خواجکمال الدین صاحب کے استفسار پر کہا کہ : مکذب مدعی نبوت کذاب ہوتا ہے۔مرزا صاحب ملزم مدعی نبوت ہے۔اس کے مرید اس کو دعوی میں سچا اور دشمن جھوٹا سمجھتے ہیں۔پیغمبر اسلام مسلمانوں کے نزدیک پیچھے نبی ہیں نبی اور عیسائیوں کے نزدیک جھوٹے ہیں۔" (ب) مورخہ ۶ ارجون شاہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موجودگی میں مولوی کرم الدین مستفیت کی طرف سے جرح پر مولوی محمد علی صاحب نے کہا کہ : مرزا صاحب دعوی نبوت کا اپنی تصانیف میں کرتے ہیں۔یہ دعوی اس قسم کا ہے کہ میں نبی ہوں لیکن کوئی نئی شریعت نہیں لایا۔ایسے مری کا مکذب قرآن شریف کی رُو سے گذاب رورق مسل ص۳۶) ہے۔(۱۵) خواجہ کمال الدین صاحب کی تقریر بٹالوی نے اپنے روزانہ پیسہ اخبار والے مضمون میں ذکر کیا تھا کہ خواجہ صاحب نے نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نبی یا رسول ہونے سے انکار کیا ہے۔مگر ٹبالوی کے لیے یہ خبر جانفرسا ہوگی کہ ان کے گھر بٹالہ ہی میں خواجہ صاحب نے اپنے لیکچر میں صاف طور پر بیان کیا اور ٹبالہ والوں کو خطاب کر کے کہا کہ تمھارے ہمسایہ میں ایک نبی اور رسول آیا۔تم خواہ مانو یا نہ مانور الحكم ۱۲ مئی 9ء منا کالم (۳)