نبوت سے ہجرت تک — Page 74
۷۴ سارا دن شہر میں گھومتے پھرتے رہو اور لوگوں کی باتیں سنو۔شام کو آگہ بتانا کہ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔اپنے تو کہ عامر بن فہیرہ کو کہا کہ سارا دن مکہ والوں کے ریوڑوں کے ساتھ اپنا بکریوں کا ریوڑ چراتے رہنا اور شام کو غار کے پاس لے آنا تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دودھ مل سکے۔اپنی بیٹی حضرت اسماء کو کھانا تیار کر کے لانے کے متعلق ہدایات دیں۔رات ہوئی۔آپ کے گھر کے ارد گرد قریش کے نوجوان تلواریں لے کہ جمع ہونے لگے۔آپ نے حضرت علی رض کو اپنے بستر پر لیٹنے کو کہا اپنی شرح چادر اُن پر ڈالی۔ایک برتن میں مٹی لی۔سورہ یسین کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے گھر سے نکلے۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ کے کام کافروں پر ایسی نیند طاری ہوئی کہ انہیں پتہ ہی نہ چلا کب آپ تشریف لے گئے آپ جاتے جاتے اُن کے سروں پر خاک ڈال گئے۔حضرت ابو بکر صدیق رضہ اپنے گھر سے نکلے اور ایک مقررہ جگہ پر پہنچے۔آبادی سے دور ایک بنجر پہاڑی کے دامن میں کافی اونچی جگہ پر ایک غار تھی جس کا نام غار ثور ہے آپ اور آپ کے دوست ( حضرت ابو بکر صدیق نے اس غار میں پناہ لی۔پہلے حضرت ابو کیکڑا نے غار کو صاف کیا پھر آپ داخل ہوئے۔بچہ۔یہ غار مکہ سے کتنی دور ہے۔ماں۔غار ایک پہاڑی میں ہے۔پہاڑی کا نام جیل ٹور ہے مکہ سے جنوب کی طرف ہے۔اس کا راستہ آسان نہیں بڑا اسپتھر بلا ہے۔دوسری طرف آپ پر حملہ کرنے کے لئے تیار جوان تھوڑی تھوڑی دیر میں گھر کے اندر