نبوت سے ہجرت تک — Page 75
60 اندر جھانکتے اور دیکھتے کہ بہتر پر آپ سوئے ہوئے ہیں تو مطمئن ہو جاتے۔صبح انہیں پتہ لگا کہ حضور تو نکل گئے حضرت علی کو کچھ مارا پیٹا گلیوں مکانوں میں تلاش کیا مگر ناکام رہنا تھا۔ناکام رہے۔ایک ضروری بات بتاتا تو میں بھول گئی جب آپ گھر سے نکلے تو مکہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے آپ کی نظر پیارے خانہ کعبہ پر پڑی تو بہت دکھی ہوئے اور فرمایا در و تیرے فرزند مجھے یہاں رہتے نہیں دیتے حالانکہ تو مجھے بہت عزیز ہے۔بچہ۔کتنی دُکھ کی بات ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا۔مال۔اللہ کے پیاروں کو بڑی آزمائشیں آتی ہیں۔اب سنو مکہ والوں کی ناکامی کا حال۔جب رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم کو تلاش نہ کر سکے تو اعلان کیا که جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ یا مردہ پکڑ کر لائے گا اُسے سو سرخ اونٹ انعام میں دیئے جائیں گے۔سرخ اونٹ بہت قیمتی ہوتے ہیں۔اتنے بڑے انعام کا سن کر بہت سے لوگ قسمت آزمانے نکلے۔روسائے قویش نے کھوجیوں کی مدد لی۔اُس زمانے میں ایسے ماہر ہوتے تھے جو پاؤں کے نشان دیکھ کر بتا دیتے تھے کہ کوئی کہ ھر گیا ہے۔کھوجی پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے غار ثور تک پہنچ گئے۔اور کہا یا تومحمد (صلی اللہ علیہ وقتم ہیں کہیں پاس ہی چھپا ہوا ہے یا پھر آسمان پر اڑ گیا ہے۔کسی نے کہا غار کے اندر بھی جھانک لو، کوئی دوسرا بولا یہ ایک اندھیری گندی اور خطرناک غمار ہے۔اس میں کوئی کیسے چھپ سکتا ہے۔خدا تعالیٰ کی قدرت سے آپ کے